وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سعودی حکام سے معاہدہ کے بعد آئندہ ماہ حج پالیسی 2016ء کا اعلان کرے گی

پیر 8 فروری 2016 18:04

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سعودی حکام سے معاہدہ کے بعد آئندہ ماہ حج پالیسی 2016ء کا اعلان کرے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پاکستانی وفد رواں ماہ سعودی عرب کا دورہ کرے گا اور پاکستانیوں کیلئے حج کوٹہ کے حوالے سے بھی بات چیت کرے گا۔ موجودہ حکومت نے حاجیوں کیلئے اخراجات میں کمی کرکے حج کو سستا کیا اور انہیں پہلے سے زیادہ سہولیتں فراہم کی گئیں۔

متعلقہ عنوان :