وزیراعظم کے نوجوانوں کیلئے ایک سالہ پیڈ انٹرن شپ پروگرام کیلئے اب تک 55 ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں

پیر 8 فروری 2016 18:06

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) وزیراعظم کی یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی نوجوانوں کیلئے تربیتی سکیم کے تحت ایک سالہ پیڈ انٹرن شپ پروگرام کیلئے اب تک 55 ہزار درخواستیں وصول ہوئی ہیں ۔ ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے سکیم میں بہت دلچسپی کا اظہار کیا ہے ۔

انٹرن شپ پروگرام50 ہزار نئے گریجویٹس کیلئے ہوگا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ نجی شعبہ کو سکیم میں شامل کیا گیا ہے اور منتخب نوجوانوں کو روزگار کے سلسلہ میں متعدد این جی اوز ،بینکوں اور بڑی تعمیراتی کمپنیوں کی طرف راغب کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سکیم سے نوجوانوں کو تجربہ اور مہارت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ مکمل طور پر میرٹ پر دی جائے گی اور درخواستوں کی وصولی کیلئے جامع آن لائن سسٹم وضع کیا گیا ہے ۔کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت خود کار طریقہ سے میرٹ لسٹ تشکیل پائے گی ۔انہوں نے کہاکہ سرکاری اور نجی اداروں میں منتخب انٹرنی نوجوانون کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے ایک مانیٹرنگ سسٹم بھی قائم کیا گیا ہے۔درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 11 فروری ہے۔

متعلقہ عنوان :