سب انجینئرز ‘درجہ چہارم کے ملازمین کا اپ گریڈیشن کے حق میں پریس کلب پاکپتن کے سامنے احتجاج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 8 فروری 2016 19:14

سب انجینئرز ‘درجہ چہارم کے ملازمین کا اپ گریڈیشن کے حق میں پریس کلب ..
پاکپتن( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔08فروری۔2016ء) ٹیکنیکل سٹاف سب انجینئرز و درجہ چہارم کے ملازمین کا اپ گریڈیشن کی ناانصافیوں کے خلاف پریس کلب پاکپتن باہر شدید احتجاج۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے سرکاری محکموں کے کلیریکل سٹاف کو جو ٹائم سکیل پروموشن دیا ہے اس میں ٹیکنیکل ، انجینئر کمپیوٹر آپریٹراور درجہ چہارم سمیت دیگرملازمین کو یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے جس پر ضلع بھر کے ٹیکنیکل ، انجینئر کمپیوٹر آپریٹراور درجہ چہارم سمیت دیگرملازمین نے صدر پاکستان ڈپلومہ انجینئرز فیڈریشن غضنفر علی حیات، چئیر مین یونین ریاض بھٹہ، جنرل سیکرٹری محمد یار قادری کی قیادت میں پریس کلب پاکپتن کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے کلرک نواز حکومت کے نعرے لگائے مظاہرین کا کہنا تھا کہ میٹرک پاس سینئر کلرک کو سکیل 9 سے 14 اور جونیئر کلرک کو سکیل 7 سے 11 میں پروموٹ کیا گیا ہے جبکہ پرانے ڈرائیورز سے لے کے کمپیوٹر آپریٹراور دیگر ٹیکنیکل سٹاف کو نظر انداز کریا گیا ہے اس سوتیلے سلوک کی وجہ سے ان سب میں شدید بددلی و مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی میں قلیل تنخواہ پانے والے اس طبقے کے مسائل جاننے کی زحمت نہ تو خادم اعلیٰ پنجاب نے کی اور نہ ہی دن رات اپنی خدمت کروانے والی بیورو کریسی نے شفقت کا ہا تھ رکھنا گوارا کیاہے مسلم لیگ ن کی حکومت کی طرف سے ٹیکنیکل و دیگر سٹاف کی صریحاً حق تلفی اور صرف کلریکل سٹاف کو اپ گریڈ کیا جانا سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ سرکاری دفاتر میں ٹیکنیکل سٹاف کمپیوٹر آپریٹرز و درجہ چہارم کے ملازمین کا بھی کلیدی کردار ہے مظاہرین نے شدیدتشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے ان سے یہ سو تیلا سلوک فوری طور پر بند کرتے ہوئے انہیں بھی اپ گریڈ کر کے انکاجائز حق دیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :