ایان علی پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر

muhammad ali محمد علی پیر 8 فروری 2016 19:55

ایان علی پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) ایان علی پر دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کروانے کی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سپر ماڈل ایان کیخلاف عدالت میں مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایان علی نے گزشتہ سال اکتبور میں معروف غیر ملکی گلوکار ایڈورڈ مایا کا کنسرٹ کروانے کیلئے 60 لاکھ روپے کی رقم حاصل کی تھی۔ تاہم ایان علی کنسرٹ کروانے میں نہ صرف ناکام رہیں بلکہ ایڈوانس میں لی گئی رقم بھی واپس نہیں کی۔ لہذا ایان علی کیخلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کا مقدمہ درج کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :