Live Updates

بیرسٹر سلطان محمود کا کشمیر پی ٹی آئی کی خواتین ونگ اور گلف کی تنظیم کے مزید عہدیداران کا اعلان

پیر 8 فروری 2016 20:27

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و کشمیر پی ٹی آئی کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کشمیر پی ٹی آئی کی خواتین ونگ اور گلف کی تنظیم کے مزید عہدیداران کا اعلان کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کشمیر پی ٹی آئی کے مرکزی سیکریٹیریٹ سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق محترمہ شیریں پرویز خان دختر میجر (ر)مہتاب سابق سیکریٹری دفاع کو کشمیر پی ٹی آئی مرکزی خواتین ونگ میں ایڈیشنل سیکریٹری جنرل ہونگی جبکہ کشمیر پی ٹی آئی گلف کے لئے سردار ماجد شریف ڈپٹی چیف آرگنائزر جبکہ سردار اونگزیب خان ڈپٹی چیف کوارڈینیٹر ہونگے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :