صہیب الدین کاکاخیل مرکزی نا ظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب

پیر 8 فروری 2016 21:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) صہیب الدین کاکاخیل کوسیشن 2016-17 کے لیے مرکزی نا ظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب کیا گیا ہے۔ نا ظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا انتخاب خفیہ را ئے دہی سے کیا گیا۔جس میں اراکین اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان نے کثرت رائے سے صہیب الدین کاکاخیل کوسیشن 2016-17 کے لیے مرکزی نا ظم اعلی اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان منتخب کیا۔

بعدازاں نو منتخب ناظم مقام نے حلف نظامت پڑھا۔پاکستان کی سب سے بڑی طلبہ تنظیم میں قیادت کی تبدیلی ، پر امن اور با ضابطہ، آئین،دستور کے مطابق اور جمہوری طریقوں کے عین مطابق کی جاتی ہے۔جبکہ محترم ناظم اعلی نے اراکین مرکزی مجلس شوری سے مشاورت کے بعد ایل ایل ایم کے طالب علمبرادر فیصل جاوید کو سیشن 2016-17 کیلئے معتمد عام اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان مقرر کیا. ا س مو قع پر نو منتخب ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد کا کہنا تھا کے اسلامی جمعیت طلبہ اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کی محافظ ہے۔

(جاری ہے)

جمعیت طلبہ کے دائرے میں دعوت دین کا کام کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کے یونین سازی طلبہ کا بنیادی ، جمہوری، اخلا قی اور قانونی حق ہے اورحکومت فوری طور پر اس کے انتخابات کرائے۔تعلیمی اداروں میں مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کو فروع دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :