ایس ای سی پی کے اپیلٹ بنچ میں زیر التوا تمام درخواستیں نمٹا دی گئیں

پیر 8 فروری 2016 21:08

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) سیکورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان کے اپیلٹ بنچ میں زیر التوا تمام ایک سو چھبیس (126) اپیلوں اور درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا گیا ہے اور اس وقت گزشتہ سال کی کوئی زیر التوا درخواست بینج زیر سماعت نہیں۔ ایس ای سی پی کے چئیرمین ظفر حجازی نے عہدہ سنھبالنے کے بعد اور حکومت کی جانب سے جناب عاکف سعید اور جناب فدا حسین سمو کو کمشنر تعینات کرنے کے بعد ایس ای سی پی کے اپیلٹ بینچ کی تشکیل نو کی گئی اور کمشنرز کی تعداد مکمل ہونے کے فوری بعد اپیلٹ بنچ نے درخواستوں کی سماعت تیز کر دی ۔

یکم جولائی 2015 کو ایس ای سی پی کے اپیلٹ بنچ میں زیر التوا اپیلوں کی تعداد ایک سو تیرہ (113)تھی جبکہ جولائی سے دسمبر تک سولہ نئی اپیلیں دائر کی گئی اس طرح اس عرصے کے دوران کل زیر التوا اپیلوں کی تعداد ایک سو ایک سو انتیس (129)تھی ۔

(جاری ہے)

اس دوران کل ایک سو چھبیس (126) اپیلوں کی سماعت کی گئی اور فریقین کو شنوائی کا مناسب موقع فراہم کرنے کے بعد ان تمام اپیلوں پر فیصلے سنا دئے گئے۔

ان میں تیرہ (13) ایسی اپیلوں پر بھی فیصلہ سنایا گیا جہاں متعدد بار نوٹس جاری کرنے کے باوجود درخواست گزار حاضر نہیں ہوئے ۔ ایس ای سی پی کے چئیرمین طفر حجازی نے اپیلٹ بینچ کی کارکردگی کی تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ کم سے کم وقت میں درخواستوں پر فیصلے ہونے اور سرمایہ کاروں اور کمپنیوں کی شکایات کا ازالہ ہونے سے ملک کے اہم ریگولیٹری ادارے پر سرمایہ کاروں اور دیگر شراکت داروں کے اعتماد میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :