ملک میں اسلامی نظام کے نفاذ تک خوشحالی نہیں آسکتی، زبیر فاروق خان
پیر 8 فروری 2016 21:09
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔08 فروری۔2016ء) جماعت اسلامی ضلع اسلام آباد کے امیر زبیر فارو ق خان نے کہا ہے کہ جب تک پاکستان میں اسلامی نظام نہیں آتا خوشحالی نہیں آسکتی، پاکستان پر اندرونی و بیرونی قرضوں کا بوجھ بڑھتا جا رہا ہے ہرپیدا ہونے والا بچہ سوا لاکھ روپے کا مقروض ہے ۔ ہم نے اسلامی نظام کے نفاذ اور اسکی عملی جدوجہد کا عزم کیا ہے ہماری جدوجہد جاری رہے گی۔
انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان پر اعتماد ہیں اور ہر طرح کے حالات میں جدوجہد کا حوصلہ رکھتے ہیں ہم آئینی و قانونی دائرہ میں اصلاح ریاست اور اصلاح معاشرہ کا کام جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے چراہ ، ترلائی اور جی سکس کے دورے کے موقع پر مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
زبیر فاروق خان نے کہا حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ثابت ہوچکی ہے ، قومی اداروں میں کرپشن اور بد انتظامی کرکے انہیں تباہ وبرباد کیا گیا ہے اور اب ان کواونے پونے فروخت کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں جو ملک اور قوم کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے۔
انہوں نے کہا جماعت اسلامی حکومتی کرپشن کے خلاف مارچ سے ایک بڑی عوامی تحریک کا آغاز کر رہی ہے جس کے لیے ہمیں بڑے پیمانے پر عوام کی تائید درکار ہے۔ انہوں نے کارکنوں کو زور دیا کہ قرآن سے اپنا تعلق مضبوط بنائیں ۔فرد اور خاندان کی اصلاح اور تعمیر و ترقی سے ہی معاشرہ تعمیر ہوگا اور تبدیلی ممکن ہوگی۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.