35ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ 11سے 14 فروری 2016 تک پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں جاری رہے گی

پیر 8 فروری 2016 21:51

35ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ 11سے 14 فروری 2016 تک پی اے ایف ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔08 فروری۔2016ء) 35ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ 11سے 14 فروری 2016 تک ائیر مین گالف کورس ، پی اے ایف بیس کورنگی کریک میں جاری رہے گی۔ ملک بھر سے 300سے زائد مشہور گالفرز اس میں حصہ لے رہے ہیں جسکی انعامی رقم 40 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ جن کیٹگریز میں گالفرز حصہ لے رہے ہیں ان میں پروفیشنل، امیچیؤرز، ویٹرینز ، ماسٹر اور لیڈیز شامل ہیں۔

چیمپین شپ چار روز تک جاری رہے گی اور روزانہ 18ہولز کھیلے جائینگے۔چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپین شپ کو پاکستان ائیر فورس کی پرچم بردار چمپین شپ کہا جارہا ہے جو کہ 1977 سے سب سے اہم قومی چیمپئین شپ میں سے ایک ہے۔ اس چیمپیئن شپ کی میزبانی کا موقع ملک بھر کے تمام گالف کلبز کو دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اور اس سال لگا تار پانچویں مرتبہ چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کی میزبانی کا موقع ائیرمین گالف کورس کو دیا جارہا ہے۔

35ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپین شپ کے شیڈول کے متعلق ایک پریس کانفرنس منعقد ہوئی، جسکی صدارت گروپ کیپٹن صبیح ولی الرحمان نے کی۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں کا خیر مقدم کیا اور گالف کے فروغ میں انکے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا پر گالف جیسے کھیل کو زیادہ اجاگر کیا جائے تا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کو کھیلوں سے لگاؤ والے ملک کے طور پر متعارف کرایا جائے۔انہوں نے مزیدکہا کہ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد سے نوجوانوں میں گالف کی مقبولیت اور نئے ٹیلنٹ کو ابھارنے میں اہم کردار ادا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :