اسلام آباد،مسلح ڈکیتی ، ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے سپر سٹور سمیت متعدد لوگوں کو لوٹ لیا

پیر 8 فروری 2016 21:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔08 فروری۔2016ء) تھانہ آئی نائن کے علاقہ میں مسلح ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے آئی ایٹ فور میں سپر سٹور سمیت متعدد لوگوں کو لوٹ لیا پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے عامر نے بتایا کہ چار نامعلوم ڈاکو جو کہ مسلح تھے نے مدعی کے سپر سٹورپر آکر عملے کو یرغمال بنا لیا اور1 لاکھ 27 ہزار روپے کی نقدی چھین لی جبکہ متعدد گاہگوں کو بھی لوٹ لیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

(جاری ہے)

دریں اثناء تھانہ سبزی منڈی کے علاقہ آئی ٹین ون میں چوری کی واردات کے دوران نامعلوم چور گھر کے تالے توڑ کر7 لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چوری کر کے لے گئے پولیس کو رپورٹ درج کرواتے ہوئے محمد عمران سعید نے بتایا کہ مدعی کے گھر کے تالے توڑ کر نامعلوم چور7لاکھ روپے مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے لے گئے پولیس نے نامعلوم چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :