پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا

muhammad ali محمد علی پیر 8 فروری 2016 22:33

پاکستان سپر لیگ، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 195 رنز ..
دبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے جانے والا میچ جاری ہے۔ اس دوران لاہور قلندرز کی اننگ کا اختتام ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 195 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز بنائے۔ لاہقر قلندرز کی جانب سے عمر اکمل نے 40 گیندوں پر 8 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے شاندار 93 رنز کی اننگ کھیلی۔ عمر اکمل کی یہ اننگ ٹورنامنٹ میں اب تک کی سب سے بڑی انفرادی اننگ ہے، جبکہ لاہور قلندرز کی 194 رنز کی اننگ ٹورنامنٹ میں اب تک کا سب سے بڑا ٹیم ٹوٹل ہے۔