پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 195رنز کا ہدف دیدیا

پیر 8 فروری 2016 22:34

پاکستان سپر لیگ ، لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 195رنز ..

دبئی(اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار8فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں میچ میں لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 195رنز کا ہدف دیا ہے ۔ دبئی میں جاری میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ۔ کرس گیل کی عدم موجودگی میں اظہر علی کے ساتھ ڈیلپورٹ نے اننگز کا آغاز کیا اور پہلے 10اوورز میں لاہور کی ٹیم 62رنز سکور کرچکی تھی جب اظہر علی 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

(جاری ہے)

ان کے بعد آنیوالے عمر اکمل نے ڈیلپورٹ کیساتھ ملکر کوئٹہ کے باؤلرز کی دھلائی شروع کر دی اور 7اوورز میں 95رنز جوڑ ڈالے جس کے بعد ڈیلپورٹ 73رنز بنا کر پوویلین لوٹے۔عمر اکمل 40گیندوں پر 6چوکوں اور 8چھکوں کی مدد سے 93رنز سکور کرکے آخری اوور میں آؤٹ ہوئے اور لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹیں کھو کر 194رنز سکور کرڈالے ۔ ڈوین براو و5اور نوید یاسین بغیر رن بنائے نا ٹ آؤٹ رہے ۔کوئٹہ کی جانب سے ذوالفقار بابر ، انور علی اور عمر گل نے ایک ، ایک وکٹ لی ۔