ماڈل ایان علی کے خلاف 60 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود میوزک کنسرٹ نہ کرانے کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

پیر 8 فروری 2016 22:49

ماڈل ایان علی کے خلاف 60 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود میوزک کنسرٹ نہ ..

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) معروف ماڈل ایان علی کے خلاف 60 لاکھ روپے وصول کرنے کے باوجود غیر ملکی گلوکار کا میوزک کنسرٹ نہ کرانے کے الزام میں مقدمہ کے اندراج کے لئے اسلام آباد کی ماتحت عدالت میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو درخواست گزار گوہر علی نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں 22اے کے تحت درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ غیر ملکی گلوکار ایڈورڈ مایاکا کنسرٹ کرانے کے لیے ایان علی نے 60 لاکھ روپے لیے. ملزمہ ایان علی کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کرنے پر مقدمہ درج کیا جائے ماڈل ایان علی نے اپنے بھائی ذوالفقار کے ساتھ ملکر رقم جناح سپر مارکیٹ میں وصول کی اور 2 اکتوبر 2015 کو کنسرٹ کرانے کا وعدہ کیا،مگر اب انکاری ہو گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :