Live Updates

عمران خان نے ضلع کونسل اٹک کے انتخاب کے دوران دیگر امیدواروں کی حمایت کی بجائے پارٹی امیدوار کھڑا کرنے کی منظوری دیدی

پیر 8 فروری 2016 22:55

اسلام آباد ۔ 8 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔08 فروری۔2016ء) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اٹک میں ضلع کونسل کے انتخاب کے دوران دیگر امیدواروں کی حمایت کی بجائے پارٹی امیدوار کھڑا کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ پیر کو اٹک سے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کے وفد نے اسلام آباد میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں اٹک میں ضلع کونسل کے آئندہ انتخابات کے حوالے سے اہم امور پر غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف اٹک میں بلدیاتی انتخابات کے اگلے مرحلے جس میں ضلع کونسل کے چیئرمین کا انتخاب شامل ہے میں دیگر امیدواروں کی حمایت کی بجائے اپنا امیدوار کھڑا کرے گی اور ضلع کونسل کے انتخاب میں بھرپور حصہ لے گی۔ اٹک سے چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرنے والوں میں ملک امین اسلم، سہیل کمڑیال، تیمور اسلم، سردار اظہر طارق، واجد بخاری، محمد علی اور دیگر شامل تھے۔ تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق اور سینئر مرکزی رہنما سیف اللہ خان نیازی اور عامر محمود کیانی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :