Live Updates

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے خیبرپختونخواہ میں لازمی سروس ایکٹ کی مخالفت کر دی

muhammad ali محمد علی پیر 8 فروری 2016 23:28

تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے خیبرپختونخواہ میں لازمی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 فروری 2016ء) تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے خیبرپختونخواہ میں لازمی سروس ایکٹ کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں لازمی سروس ایکٹ نافذ کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس ایکٹ کے نفاذ پر تحریک انصاف اختلافات کا شکار ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے خیبرپختونخواہ میں لازمی سروس ایکٹ کی مخالفت کر دی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے اس ایکٹ کو غیر ضروری قرار دیا ہے۔ جبکہ دوسری جانب تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے اس ایکٹ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات