طلباء اور والدین نے سست اساتذہ کو زندہ دفن کرنے کا بندوبست کر لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 9 فروری 2016 07:29

طلباء اور والدین نے سست اساتذہ کو زندہ دفن کرنے کا بندوبست کر لیا

والدین اور طلباء نے جنوبی افریقا کے میٹشٹشولو ہائی سکول کے سست اساتذہ کو زندہ دفن کرنے کی دھمکی دے دی ہے۔ انہوں نے دھمکی کو عملی جامہ پہنانے کے لیےتابوتوں کا بندوبست بھی کر لیا ہے۔والدین اور طلباء نے سکول انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ان سست اساتذہ کو نوکری سے نکالا جائے ورنہ وہ انہیں زندہ دفن کر دیں گے۔
والدین کا کہنا ہے کہ ان سست استادوں اور بھوتوں میں کوئی فرق نہیں۔

انہیں زندہ دفن کر دینا چاہیے۔

(جاری ہے)

والدین نے تدفین کرنے والے ادارے سے تابوت بھی حاصل کر لیے ہیں اور انہیں اولونڈی ، کے زیڈ این میں واقع سکول کے سامنے رکھ دیا ہے۔والدین کا مطالبہ ہے کہ ان استادوں کو فوری طور پر سکول سے نکالا جائے۔
والدین کا کہنا تھا کہ سکول میں استاد بچوں کو پڑھانے کے لیے آتے ہیں مگر یہ استاد تو سکول میں اپنے ذاتی کام کاج کرتے رہتے ہیں۔
ایک طالبہ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے استاد ہمارے مستقبل کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔طالبہ کا کہنا تھا کہ زیادہ تراوقات میں وہ فارغ بیٹھے رہتے ہیں، ان کے استاد کلاس میں آکر انہیں پڑھانے کی زحمت بھی نہیں کرتے۔