پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار ،3سالہ مغوی بچی برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 08:39

پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار ،3سالہ ..

الہ آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) پسند کی شادی کرنے پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار ،3سالہ مغوی بچی برآمد ،ملزمان نے غیرت کے نام پر بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کا اعتراف جرم کر لیا ،تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی چونیاں مرزا عبدالقدوس بیگ ،ایس ایچ او تھانہ الہ آبادنصراللہ بھٹی نے ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ مقدمہ نمبر528\15 بجرم 365 کے ملزمان شفقت ،محمد عامر،ضیغم جو کہ شائستہ کے بھائی ہیں کو گرفتار کر لیا گیا ہے ملزمان نے اعتراف جرم کر لیا ہے کہ انہوں نے اپنی بہن شائستہ ،بہنوئی امان اللہ اور انکی چھوٹی بچی ارباب کو تلونڈی اڈا سے اغوا کرنے کے بعد نامعلوم جگہ پر لیجا کر قتل کر دیا تھا معصوم بچی ارباب کو پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے زندہ برآمد کر لیا ہے جبکہ مغوی امان اللہ کی ڈیڈ باڈی برآمد ہو گی ہے اور شائستہ بی بی کی لاش کی تلاش جاری ہے ڈی پی او قصور سید علی رضا رضوی نے ملزمان کو ٹریس اور مغوی بچی کو بازیاب کروانے پر محمد امین انسپکٹر ہومیوسائیڈاور دیگر عملہ کے لیئے نقدانعامات اور تعریفی اسناد کا اعلان بھی کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :