سرکاری ونیم سرکاری ادارو ں کی سیکورٹی فول پروف بنائی جائیگی، کوتاہی کے مرتکب اداروں کو سیل کر دیا جائیگا: محمد شاہد اے ڈی سی قصور

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 08:39

سرکاری ونیم سرکاری ادارو ں کی سیکورٹی فول پروف بنائی جائیگی، کوتاہی ..

مصطفی آباد/للیانی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) سرکاری ونیم سرکاری ادارو ں کی سیکورٹی فول پروف بنائی جائیگی، کوتاہی کے مرتکب اداروں کو سیل کر دیا جائیگا، ڈی سی او قصور سلمان غنی اور ڈی پی او قصور سید علی ناصری رضوی کی رہنمائی میں ضلع قصور کو اس حوالے سے مثالی ضلع بنائیں گے، سیکورٹی گارڈز کو کمانڈوز کی ٹریننگ کے علاوہ ضروری ہدایات دی گئی ہیں، ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر و ایڈمنسٹریٹر تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن قصور محمد شاہد نے مصطفی آباد میں مختلف سکولوں و کالجز کی سیکورٹی چیکنگ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،مقامی پولیس اور ریونیو ڈیپارٹمنٹ سمیت دیگر متعلقہ ادارے روزانہ کی بنیاد پر محترک ہیں، ہمیں پاکستان کو کمزور کرنے والےءدہشتگردوں کو شکست دینی ہے، آنیوالے دن انتہائی اہم ہیں،اب طالبان اور ملک دشمن عناصر کو مستقبل کے معماروں سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتے، تمام شہریوں ، بلخصوص تمام اداروں کے سربراہان، اساتذہ، والدین اور سکولز ، کالجز کے ارد گرد دہنے والوں کو چاہئے کہ وہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں تاکہ ہم سب ملکر ضلع قصور کو امن کا گہوارہ بنا سکیں،

متعلقہ عنوان :