آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور کورہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 10:57

آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور کورہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ۔ ڈی جی آئی ایس ..

پشاور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف پشاور کور ہیڈ کوارٹر پہنچ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں فاٹا میں جاری آپریشن اور کے پی کے کی سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں قبائلی علاقوں میں کی صورتحال اور قبائلی علاقوں کے متاثرین کی واپسی کے لیے کیے جانے والے امور کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔