وائی فائی سگنلز کے مسائل کا سامنا کسی کو بھی ہو سکتا ہے‘ صدر براک اوباما بھی اس سے بچ نہیں سکے
عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 11:02
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) وائی فائی سگنلز کے مسائل کا سامنا کسی کو بھی ہو سکتا ہے یہاں تک امریکی صدر براک اوباما بھی اس سے بچ نہیں سکے۔صدر اوباما نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاوٴس میں متعدد ایسے حصے ہیں جہاں وائی فائی کے خراب سگنلز کی وجہ سے انٹرنیٹ سے منسلک ہونے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
(جاری ہے)
صدر اوباما نے امریکی فٹبال کے سب سے بڑے سالانہ مقابلے (سپر بول) سے پہلے سی بی ایس ٹی وی کو انٹرویو میں بتایا کہ وائی فائی سگنلز کے مسئلے کی وجہ سے ان کی بیٹیوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
صدر اوباما نے نومبر میں صدارتی انتخابات کے تناظر میں کہا کہ وہ وائٹ ہاوس کے نئے مکینوں کے لیے وائی فائی کی سہولت میں بہتری کی کوشش کریں گے۔صدر اوباما پہلی بار فٹبال مقابلے سے پہلے روایتی انٹرویو میں اپنی بیوی مشیل کے ساتھ ٹی وی پر عوام کے سامنے آئے ہیں۔اس انٹرویو میں دونوں نے سپر بول مقابلے کو دیکھنے کی عادت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ وہ میچ دیکھنے کے لیے اپنے دوستوں کو مدعو کرتے ہیں اور میچ کے ساتھ کھانا کھاتے ہیں جس میں پیزا وغیرہ بھی شامل ہوتا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
نیتن یاہو اور ان کے ساتھیوں کو شرم آنی چاہیے، اسرائیلی قیدی کی ویڈیو جاری
-
یو اے ای میں ریکارڈ بارشیں، گھروں کی مرمت کیلئے ساڑھے 54 کروڑ ڈالر کا اعلان
-
ارجنٹائن کا انٹرپول سے ایرانی وزیر داخلہ کو گرفتار کرنے کا مطالبہ
-
اطالوی شہر وینس کا سیاحت کے حوالے سے اہم فیصلہ
-
اسرائیل نے رفاح پرزمینی حملے کی تیاری کرلی
-
بنگلہ دیش کے کئی علاقوں میں درجہ حرارت 42ڈگری سے متجاویز
-
امریکی جامعات میں جو ہورہا ہے وہ خوفناک ہے، نیتن یاہو
-
یہودیوں کا مذہبی تہوار، سیکڑوں یہودیوں کامسجد اقصی پر دھاوا، فلسطینیوں کو نکال دیا
-
شاہ سلمان بن عبدالعزیزطبی معائنے کیلئے اسپتال میں داخل
-
یونانی شاہی جوڑے کا شادی کے 14سال بعد علیحدگی کا اعلان
-
روس نے خلا میں ہتھیار رکھنے سے متعلق قرارداد ویٹو کردی
-
امریکا، اسقاطِ حمل پرپابندی کے خاتمے کا بل منظور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.