پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں روانی آنے لگی، جدہ سے تین سو سے’ زائد مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 7338کراچی پہنچ گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 9 فروری 2016 11:03

پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں روانی آنے لگی، جدہ سے تین سو سے’ زائد ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 09 فروری۔2015ء) پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن میں روانی آنے لگی، جدہ سے تین سو سے زائد مسافروں کو لے کر پی آئی اے کی پرواز پی کے 7338کراچی پہنچ گئی۔ملازمین کی ہڑتال کے بعد پی آئی اے کی دوسری پرواز کراچی اْتری ہے۔پی کے 7336 معتمرین کو لے کر جدہ سے اسلام آباد پہنچی جبکہ پی کے 7339 اسلام آباد سے جدہ روانہ ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی کے 4232 اسلام آباد سے ابوظبی ، پی کے 451 اسلام آباد سے اسکردو روانہ جبکہ پی کے 262 ابو ظہبی سے اسلام آباد پہنچ گئی۔کوئٹہ کی لئے پچھلے ایک ہفتے سے معطل فلائٹ آپریشن بھی آج بحال ہونے کا امکان ہے اورلاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کیلئے دو فلائٹس آنے کا بھی امکان ہے۔یہی فلائٹس کوئٹہ سے مسافر وں کو لیکر لاہور اور اسلام آباد واپس بھی جائیں گی۔

(جاری ہے)

دوسری جانب کراچی ، لاہور ، کوئٹہ سمیت ملک بھر کے شہروں میں پی آئی اے ملازمین کا احتجاج بھی جاری ہے -پی آئی اے نجکاری کے خلاف ملازمین کا احتجاج آج بھی جاری ہے ، 15 ویں روز بھی دفاتر کو تالے لگے ہیں، کارگو، کورئیر سروس اور بکنگ آفس بند ہیں۔ کراچی ہیڈ آفس کے باہر ملازمین کا دھرنا جاری ہے ، اسلام آباد میں بھی ملازمین سراپا احتجاج بنے ہیں ، لاہور ، فیصل آباد ، ملتان میں بھی ملازمین احتجاج کر رہے ہیں۔

کوئٹہ میں ملازمین مین آفس سے ائیر پورٹ تک ریلی نکال رہے ہیں، کوئٹہ میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ ہڑتالی ملازمین کو ہراساں کرنے کیلئے گھروں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔دوسری طرف ملازمین کے احتجاج کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، دربدر ٹھوکریں کھانے والے مسافروں کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ ویزہ مدت ختم ہونے کے خدشے کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :