پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج ، لاہور اسلام آباد موٹروے بند

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 11:07

پنجاب بھر میں شدید دھند کا راج ، لاہور اسلام آباد موٹروے بند

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : لاہور سمیت پنجاب بھر میں آج شدید دھند کا راج رہا جس سے حدٍ نگاہ صفر ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق شدید دھند کے باعث پنجاب کے اہم شہر لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک موٹروےکوبندکردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر مقامات پر بھی ڈرائیورز کو فوگ لائٹس استعمال کرنے اور رفتار آہستہ رکھنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئیں۔ پنڈی بھٹیاں اورگردونواح میں بھی شدیددھند کا راج رہا۔ دوسری جانب فیصل آباداورگردونواح میں بھی دھند کے باعث حدنگاہ صفر رہ گئی ہے۔چیچہ وطنی اورگردونواح میں شدیددھند سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی۔موٹر وے پولیس نے خبردار کیا کہ لوگ غیرضروری سفرسےگریزکریں۔