پنجاب میں دھند کا راج ، موٹر وے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثررہی
منگل 9 فروری 2016 11:28
اسلام آباد /لاہور /پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) پنجاب اور خیبر پختونخواہ میں دھند نے پھر ڈیرے ڈال لئے۔ چار گھنٹے بند رہنے کے بعد موٹر وے ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا، صبح کا استقبال رات بھر ادھر ادھر چھائے دودھیا بادلوں نے کیا۔محکمہ موسمیات نے بدھ اور جمعرات کو خیبرپختو نخواہ، فاٹا، بالائی پنجاب،اسلام آباد،گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشنگوئی کی ۔
بدھ / جمعرات کے روز گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔ مری اور گلیات میں برفباری کی پیشنگوئی کی گئی ۔ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن ، بالائی فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔(جاری ہے)
گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہا۔
سب سے کم درجہ حرارت ہنزہ ، پاراچنار منفی 04، استور، گوپس،کالام منفی 03،سکردومنفی 02،مری راولاکوٹ، قلات، گلگت، دیرمیں منفی 01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ لاہور اور اس کے ارد گرد ایک بار پھر دھند کا راج رہا جس کی وجہ سے صبح 5 بجے موٹر وے کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا تھا۔ جی ٹی روڈ ، نیشنل ہائی وے پر بھی شدید دھند رہی ، لاہور سے پنڈی بھٹیاں موٹر وے ایم 2 بند رہا جب کہ پنڈی بھٹیاں سے فیصل آباد ایم 3 موٹر وے بھی بند کرنا پڑا جو دھند کم ہونے پر صبح سوا نو بجے کھول دیا گیا۔ لاہور سے پتوکی اوکاڑہ ، ساہیوال ، خانیوال نیشنل ہائی وے پر شدید دھند ہے اور لاہور سے گوجرانوالہ جی ٹی روڈ بھی شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے ۔ حکام کی جانب سے مسافروں کو سفر کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے کے دوران موسم سرد اور خشک رہے گا اور یہ صورتحال آئندہ 3 روز تک جاری رہے گا۔ کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ جب کہ زیادہ سے زیادہ 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جائے گا جب کہ ہوا میں نمی کاتناسب 87 فیصد رہے گا اور بارش کا کوئی امکان نہیں۔مزید موسم کی خبریں
-
لاہور میں سورج کی تپش سے گرمی کا زور بڑھ گیا
-
ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
-
محکمہ موسمیات خیبرپختونخوا کی آئندہ ہفتے بارشوں اور برفباری کی پیشن گوئی
-
کراچی میں سردی کی لہر برقرار، درجہ حرارت 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ
-
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوشگوار
-
محکمہ موسمیات کی آئندہ ہفتہ شہر لاہور میں بارش کی پیش گوئی
-
25 فروری کو آنے والے سسٹم کے زیراثرکراچی میں بھی بارش کا امکان
-
ملک کے بالائی، وسطی علاقوں میں 17 سے 21 فروری تک بارشوں کی پیشگوئی
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسلادھار بارش سے سردی میں اضافہ
-
31جنوری سے 4فروری تک بارش اورپہاڑوں پر برف باری پیشگوئی
-
ہفتہ کے روز سے ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی توقع
-
کراچی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست، ایئرکوالٹی انڈیکس 241ریکارڈ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.