سیاچن : برفانی تودے تلے دبے بھارتی فوجی کو زندہ نکال لیا گیا ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 11:30

سیاچن : برفانی تودے تلے دبے بھارتی فوجی کو زندہ نکال لیا گیا ۔ بھارتی ..

سیاچن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : سیاچن میں برفانی تودے تلے دبے بھارتی فوجیوں کو زندہ نکال لیا گیا ہےتفصیلات کے مطابق سیاچن میں برفانی تودے تلے دب جانے والا فوجی چھ دن بعد زندہ نکل آیا ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سیاچن میں چھ روز قبل برفانی تودہ گرنے سے لانس نائیک ہنامن تھاپا چھ ہزار میٹر کی بلندی پر پچیس فٹ برف کے نیچے اپنے نو ساتھیوں سمیت دفن ہوا تھا ، جس کے بعد بھارتی فوج کی جانب سے بھی یہ بیان سامنے آیا تھا کہ برفانی تودے تلے دبے تمام بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تاہم بھارتی میڈیا کے مطابق منفی چالیس ڈگری درجہ حرارت میں ریسکیو ٹیم ایک فوجی کو زندہ نکالنے میں کامیاب ہو گئی ہے ۔ جبکہ فوجی کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

متعلقہ عنوان :