فیصل آباد،جعلی ویب سائٹس بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

منگل 9 فروری 2016 11:31

فیصل آباد،جعلی ویب سائٹس بنا کر شہریوں سے فراڈ کرنے والا ملزم گرفتار

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) فیصل آباد میں ایف آئی اے نے جعلی ویب سائٹس کے ذریعے لوگوں کو ڈالر کمانے کا جھانسا دے کر لوٹنے والے شخص کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے ستیانہ روڈ پر کارروائی میں ایف آئی اے نے جعلی ویب سائٹس بنا کر شہریوں کو لوٹنے والے ملزم کو دھر لیا۔

(جاری ہے)

ملزم انٹرنیٹ پر ویب سائیٹس بنا کر شہریوں کو گھر بیٹھے ڈالر کمانے کا جھانسا دیتا اور رقم بٹورنے کے بعد ویب سائٹ بند کر دیتا۔

شہریوں کی شکایات پر ایف آئی اے حرکت میں آئی اور ملزم سے چھ لیپ ٹاپ، موبائل فون سمیں اور کمیونیکشن سسٹم برآمد کر لیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ مزید تفتیش کے بعد پورا نیٹ ورک بے نقاب کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :