فنکاروں کی پرفارمنس سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی‘ ماوراحسین

منگل 9 فروری 2016 11:48

فنکاروں کی پرفارمنس سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی‘ ماوراحسین

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء)پاکستان کے کئی فنکار اپنی صلاحیت کی بنا پر پڑوسی ملک میں جا کر ثقافتی کردار ادا کر چکے ہیں۔ اداکارہ ماورا حسین نے کہا ہے کہ بھارتی فلم” صنم تیری قسم “سے فلمی کیریئر کا آغاز خوش آئند ثابت ہوا ہے۔ کئی بھارتی پروڈیوسرز کی جانب سے فلموں میں کام کی آفرز ہیں۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا بھارتی فنکار بھی پاکستانی فنکاروں سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں۔

فنکاروں کی پرفارمنس سرحدوں کی محتاج نہیں ہوتی۔ پاکستان کے کئی سینئر فنکار اپنی صلاحیتوں کی بنا پر پڑوسی ملک میں جاکر اپنا ثقافتی کردار ادا کر چکے ہیں۔ ماورا کا کہنا تھا کہ کسی بھی اداکار کے ساتھ کام ملے گا کروں گی۔ بھارت میں تشہیری مہم کے دوران لوگوں نے بہت خوش دلی سے خوش آمدید کیا۔