نیدر لینڈ کی ملکہ میکزیما دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئیں، ماروی میمن نے استقبال کیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 11:50

نیدر لینڈ کی ملکہ میکزیما دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئیں، ماروی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : نیدر لینڈ کی ملکہ دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچ گئی ہیں تفصیلات کے مطابق نیدرلینڈزکی ملکہ میکزیما تین روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئی ہیں۔ ائیر پورٹ پر پاکستان مسلم لیگ کی رہنما ماروی میمن نے نیدر لینڈ کی ملکہ کا استقبال کیا۔

(جاری ہے)

ملکہ نیدر لینڈ پاکستان کے دورے میں صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم میاں محمد نوازشریف اور دیگراعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گی۔علاوہ ازیں ملکہ میکزیما اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ برائے فنانس و ڈویلپمنٹ بھی ہیں۔ ملکہ ڈچ ثقافت اور تارکین وطن کی اس میں شملویت میں خاصی دلچسپی رکھتی ہیں۔