پاکستان سپر لیگ ، تمام فرنچائز کی ٹیم کی کٹس میں قومی رنگ نظر انداز کردیا گیا

منگل 9 فروری 2016 12:02

پاکستان سپر لیگ ، تمام فرنچائز کی ٹیم کی کٹس میں قومی رنگ نظر انداز ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار9فروری- 2016ء) پاکستان سپر لیگ کی کسی بھی فرینچائز ٹیم کی کٹس پر قومی رنگ موجود نہیں ہے . لاہور قلندرز، پشاور زلمی، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، اسلام آباد یونائٹیڈ اور کراچی کنگز نے قومی پرچم کے سبز رنگ کو اپنی کٹ پر کہیں بھی جگہ نہیں دی ، اس کے برعکس انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی تمام ٹیموں کی کٹس پر نیلا رنگ واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے ۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ نے ایونٹ کے کرتا دھرتاوں کی اس بھول کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے اور وہ پی ایس ایل آفیشلز کی اس غلطی پر اور قومی پرچم کے رنگ کو پوری طرح سے نظر انداز کرنے پر مایوس ہیں ۔