لارڈز ویمنز ورلڈ کپ 2017 کے فائنل کی میزبانی کرے گا

منگل 9 فروری 2016 12:21

لارڈز ویمنز ورلڈ کپ 2017 کے فائنل کی میزبانی کرے گا

لندن ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) لارڈز کا تاریخی کرکٹ گراؤنڈ ویمنز ورلڈ کپ 2017 کے فائنل مقابلے کی میزبانی کرے گا۔

(جاری ہے)

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ آئندہ سال 26 جون سے 23 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف ایک میچ کھیلے گی۔ لیگ مرحلے میں چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ آئی سی سی کے مطابق چار ٹیمیں ویمنز چیمپئن شپ سے جبکہ بقیہ چار ٹیمیں 2017 میں ہونے والے کوالیفائنگ راؤنڈ سے ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل لندن کے تاریخی گراؤنڈ لارڈز میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :