اورنج لائن ٹرین منصبوے پر کام کرنے والوں کے لیے خوشخبری

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 12:26

اورنج لائن ٹرین منصبوے پر کام کرنے والوں کے لیے خوشخبری

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء): صوبائی حکومت کی جانب سے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام کرنے والوں کو ایک خوشخبری سنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق میٹرو ٹرین منصوبے پر کام کرنے والوں کو اضافی تنخواہیں دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جس ضمن میں لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے ایک سمری وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبا زشریف کو ارسال کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

دستاویزات میں منصوبے پر کام کرنے والے گریڈ 20سے22کے آفیسر کو ماہانہ تنخواہ کے ساتھ 80ہزار روپے اضافی، جبکہ گریڈ 19کے آفیسرز کو 60ہزارروپے، گریڈ18کے آفیسرز کو50ہزار روپے اور گریڈ 17کے آفیسرز کو40ہزار روپے دینے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ دستاویزات کے مطابق اضافی تنخواہیں حاصل کرنے والے ملازمین میں گریڈ 16سے گریڈ 1 کے ملازمین بھی شامل ہوں گے۔دستاویزات میں مزید کہا گیا کہ منصوبے پر تعمیراتی کام جاری رہنے تک ملازمین کو اضافی الاﺅنس دئے جائیں گے۔ تاہم صوبائی حکومت کی جانب سے منظوری کے بعد ملازمین کو الاﺅنس بھی جاری کر دئے جائیں گے۔