جنوبی افریقہ میں کائٹ سرفنگ مقابلے ، ایرن ہیڈلو فاتح، اپنے ٹائٹل “کنگ آف دی ایئر” کا کامیابی سے دفاع کیا

منگل 9 فروری 2016 12:46

جنوبی افریقہ میں کائٹ سرفنگ مقابلے ، ایرن ہیڈلو فاتح، اپنے ٹائٹل “کنگ ..

کیپ ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) برطانیہ کے ایرن ہیڈلو نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے کائٹ سرفنگ کا مقابلہ جیت کر اپنے ٹائٹل “کنگ آف دی ایئر” کا کامیابی سے دفاع کیا ہے۔کائٹ سرفنگ کے مقابلے کیپ ٹاوٴن کے جنوب میں سمندر کی بلند وبالا لہروں اور تیز ہواوٴں میں ہوئے جنہیں تیرہ ہزار سے زائد شائقین نے دیکھا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ہیڈلو، امریکا کے جیسی رچ مین اور ہالینڈ کے کیون لینگیری میں سخت مقابلہ تھا لیکن ہیڈلو نے اپنی مہارت کو کام میں لاتے ہوئے سخت جان حریفوں کو پچھاڑ کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی سے دفاع کیا۔ ان مقابلوں میں امریکی جیسی رچ مین نے دوسری اور ہالینڈ کے کیون لنگیری نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پر ہیڈلو کا کہنا تھا کہ اس کیلئے سال کا اس سے بہتر آغاز اور کیا ہو سکتا تھا۔ ایک طرف ہواوٴں نے اسے اونچا ارانے میں مدد دی جبکہ ساحل پر موجود افراد کی طرف سے داد سے اس کی حوصلہ افزائی ہوئی۔

متعلقہ عنوان :