چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ 11 فروری سے ہوگی، ملک کے ٹاپ گالفرز شرکت کریں گے

منگل 9 فروری 2016 12:47

چیف آف ائیر اسٹاف گالف چیمپئن شپ 11 فروری سے ہوگی، ملک کے ٹاپ گالفرز ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پینتیس ویں چیف آف ائیر اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ 11 فروری سے ائیرمین گالف کورس پر شروع ہوگی، جس میں ملک کے ٹاپ گالفرز شرکت کریں گے۔

(جاری ہے)

ائیرمین گالف کورس پر گروپ کیپٹن صبیح ولی الرحمان ، ونگ کمانڈر نوید احمد صدیقی اور ونگ کمانڈر رفعت رحمان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ائیراسٹاف گالف چیمپئن شپ میں 300 گالفرز شرکت کریں گے جنھیں چار کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔

گالفرز کی تعداد زیادہ ہونے کی وجہ سے انھیں کوالیفائنگ راؤنڈز کے ذریعے منتخب کیا گیا ہے، ایونٹ کی انعامی رقم 40 لاکھ روپے ہے، پروفیشنل گالفر شبیر اقبال اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ چیمپئن شپ میں دو کاریں ہول ان ون کرنے والوں کیلئے رکھی گئی ہیں

متعلقہ عنوان :