لیونارڈو ڈی کیپریو کا بے حد احترام کرتا ہوں،جونی ڈپ

منگل 9 فروری 2016 13:03

لیونارڈو ڈی کیپریو کا بے حد احترام کرتا ہوں،جونی ڈپ

لاس اینجلس ۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء) اداکار جونی ڈپ نے کہا ہے کہ وہ اپنے ساتھی اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ وہ لیونارڈو سے پہلی بار 1993 میں فلم”واٹس ایٹینگ گیلبرٹ گریپ“کے سیٹ پر ملے تھے اس فلم میں دونون نے اکٹھے کام کیا تھا اور ان کو معلوم ہوا کہ وہ بہت محنتی اور ڈسپلن شخص ہیں،وہ جب سیٹ پر آتے ہیں تو فوراً ہی لیونارڈو الگ ہو جاتا ہے اور ان پر کریکٹر سوار ہو جاتا ہے اس کے بعد ان کی محنت قابل ستائش ہوتی ہے۔فلمی سلسلے پائریٹس آف کیریبین فیم اداکارجونی ڈپ نے کہا کہ وہ تب سے ان کی بہت عزت کرتے ہیں اور ان سالوں میں اس میں مزید اضافہ ہوا۔