ادیتیا رائے کپور اور شردھا کپور”او کے جانو“میں اکٹھے نظر آئیں گے

منگل 9 فروری 2016 13:08

ادیتیا رائے کپور اور شردھا کپور”او کے جانو“میں اکٹھے نظر آئیں گے

ممبئی۔ 9 فروری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔09 فروری۔2016ء)بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ”عاشقی ٹو“کی جوڑی اداکار ادیتیا رائے کپور اور شردھا کپور ایک مرتبہ پھر فلم”او کے جانو“میں اکٹھے نظر آئیں گے۔ادیتیا نے اس بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں اس پراجیکٹ کو لے کر بہت خوش ہیں کیونکہ ان کے نزدیک یہ فلم ہمارے دوبارہ ایک ساتھ نظر آنے کے لئے بہترین ثابت ہو سکتی ہے اس کے دونوں مرکزی کردار ہمارے لئے موزوں ہیں ۔

(جاری ہے)

شردھا ان دنون اپنے گائے ہوئے گانے ”سن ساتھیا ماہیا“کی پذیرائی کو سمیٹ رہی ہے اس گانے کے ٹوئیٹر پر دیکھنے سننے والوں کئی تعداد 30 ملین سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اد یتیا اپنی نئی فلم فتور کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔اس فلم میں وہ نور نظامی کا کردار ادا کر رہے ہیں جو ایک مصور ہیں اور اپنی ساری زندگی اپنی محبت فردوس کی آس میں گزار دیتے ہیں۔فلم فتور کی کہانی چارلز ڈکنز کے ناول”دی گریٹ ایکسیکٹیشنز“سے ماخوذ ہے۔