جرمنی میں‌دو ٹرینوں‌میں تصادم ، 100 سے زائد افراد زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 9 فروری 2016 13:17

جرمنی میں‌دو ٹرینوں‌میں تصادم ، 100 سے زائد افراد زخمی

برلن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔09 فروری 2016ء) : جرمنی میں دو ٹرینوں میں تصادم ہو گیا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثہ باویریا کے قریب پیش آیا جس میں ٹرین پٹڑی سے اُتر گئی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

جنوبی جرمنی کے علاقہ باویریا میں Bad Aibling میں دو ٹرینوں میں تصادم ہو گیا جس میں کم ازکم آٹھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے میں کم از کم سو سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے ، جن میں سے دس کی حالت تشویشناک ہے۔ جائے حادثہ پر امدادی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق آٹھ ریسکیو ہیلی کاپٹر بھی جائے حادثہ پر پہنچ چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :