گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے ‘ گلوکارہ شاہدہ منی

منگل 9 فروری 2016 13:17

گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے ‘ گلوکارہ شاہدہ منی

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) گلوکارہ شاہدہ منی نے کہاہے کہ گائیکی میرا شوق نہیں جنون ہے اور میں اپنے پرستاروں کی پسند کومدنظر رکھتے ہوئے گانے بناتی ہوں ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ مجھے شروع ہی سے گلوکاری کا بے حد شوق تھا جو آگے چل کر جنون بن گیا اور خدا نے مجھے اس شعبے میں جس طرح عزت سے نوازا ہے میں کبھی سوچ بھی نہیں سکتی تھی۔ شاہدہ منی نے کہاکہ آج تک کبھی ایسا کوئی گیت نہیں گایا کہ جس کی وجہ سے مجھے شرمندگی ہو، ہمیشہ صاف ستھرے گانے گائے جن میں اپنے پرستاروں کی پسند کو ہمیشہ مد نظر رکھا ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ جب میرا تعارف ایک پاکستانی گلوکارہ کی حیثیت سے ہوتا ہے تو بیحد خوشی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :