گلوکارہ سائرہ رضا خان کی طویل عرصے کے بعد لاہور میں لائیو پرفارمنس

منگل 9 فروری 2016 13:23

گلوکارہ سائرہ رضا خان کی طویل عرصے کے بعد لاہور میں لائیو پرفارمنس

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) گلوکارہ سائرہ رضا خان کی طویل عرصے کے بعد لاہور میں لائیو پرفارمنس ، بھرپور داد دی گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ سائرہ رضا خان نے ایک پرائیویٹ کمپنی کے زیر اہتمام ہونے والے میوزیکل شو میں پرفارم کیا جہاں انہوں نے ملکہ ترنم نور جہاں کے گانے اور غزلیں سنا کر حاضرین سے زبردست داد حاصل کی ۔ یہ گلوکارہ سائرہ رضا خان کی طویل عرصے کے بعد لاہور میں لائیو پرفارمنس تھی جس میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی ۔