آسکر ایوارڈ میں نامزد سفید فام اداکاروں کیلئے ظہرانہ‘ سیاہ فاموں کا بائیکاٹ

منگل 9 فروری 2016 13:23

آسکر ایوارڈ میں نامزد سفید فام اداکاروں کیلئے ظہرانہ‘ سیاہ فاموں کا ..

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) آسکر ایوارڈ کیلئے نامزد اداکاروں کیلئے بیورلے ہلٹن ہوٹل میں سالانہ ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں راچل میک ایڈمز ، لیونارڈوڈی کیپریو،اور جینیفر لارنس پوری سج دھج کے ساتھ شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

تقریب کے شرکاء میں اداکارہ الیسیا ویکنڈر، جینیفر جیسن ،شارلیٹ ریمپلنگ، سیوس رونان رونی مارا، لیڈی گاگا ،میٹ ڈیمون سلویسٹر سٹالین ،مارک روفالو بری لارسن،ایڈی ریڈمائن، ان کی اہلیہ، جیکب ٹریمبلے، الجینڈرو گونزالیز اور گلوکار سام سمتھ بھی شامل تھیجبکہ بہترین ڈائریکٹر کیلئے نامزد پانچوں ڈائریکٹر بھی ریڈ کارپٹ پر موجود تھے لیکن برائن کرانسٹن ،مائیکل فیسبینڈر، کیٹ بلانچٹ، ٹام ہارڈی اور کیٹ ونسلیٹ کی عدم موجودگی شدت سے محسوس کی گئی۔

اس بار اکیڈمی ایوارڈز کی تقریب 28 فروری کو ہو گی لیکن تمام ایوارڈز کیلئے نامزد فنکار سفید فام ہونے کی وجہ سے کئی اداکاروں نے تقریب کے بائیکاٹ کا اعلان کر رکھا ہے۔