پہلی عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ ، سپر سینئرنے چوہدری سپورٹس کو 19 رنز سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا

منگل 9 فروری 2016 14:09

پہلی عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ ، سپر سینئرنے چوہدری سپورٹس کو ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔09 فروری۔2016ء) پہلی نواب عاشق حسین قریشی ویٹرنز کرکٹ لیگ کا میچ سپر سینئرز اور چوہدری سپورٹس کے درمیان شاہ فیصل کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلا گیا جو کہ سپر سینئرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد چوہدری سپورٹس کو 19 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سپر سینئرز کے کپتان محمد سلمان خان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 30 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے۔

(جاری ہے)

حماد مقبول نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 62، محسن آفتاب قرشی 29 ، عامر الیاس بٹ 19، علی طاہر 21 ، آصف حسین 23 اور محمد سلمان خان نے 10 رنز بنائے۔ چوہدری سپورٹس کی طرف سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے آغا نوید نے 4/35، زاہد صدیق 4/57، منیر شاہ 1/23 اور زاہد خان نے 1/38 وکٹ حاصل کیں۔ جواب میں چوہدری سپورٹس 30 اوورز میں تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 188 رنز بنا سکی۔ چوہدری شفقت حسین نے 32، آغانوید 23، ارشد لطیف 16 اور عباس چوہدری نے 22 رنز بنائے۔ سپر سینئرز کی طرف سے اکرم رضا نے 2/36، آصف حسین 2/34 ، جاوید 2/42، بلال خلجی 1/22 اور ندیم بوٹا نے 1/52 وکٹ حاصل کی۔ رانا سہیل منظور ، عرفان دلشاد ایمپائر جبکہ وارث بشیر سکورر تھے۔ آصف حسین مین آف دی میچ قرار پائے۔

متعلقہ عنوان :