موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے،سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں،پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور آخردہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا، پاکستان دنیا کے تمام ممالک سمیت خطے کے ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے
صدر مملکت ممنون حسین کاپاکستان کے لیے نامزد سفیروں کی پروقار تقریب سے خطاب
منگل 9 فروری 2016 14:19
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے تمام ممالک سمیت خطے کے ملکوں سے دوستانہ تعلقات کا خواہش مند ہے۔یہ بات صدر مملکت نے ایوان صدر میں منعقدہ پاکستان کے لیے نامزد سفیروں کی پروقار تقریب اسناد کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر سفیروں کے اعزاز میں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
بعد ازاں نامزد سفیروں جن میں بھارت کے ہائی کمشنر گوتم ایچ بامبانوالہ، افغانستان کے سفیر حضرت عمرزخل وال، تھائی لینڈ کے سفیر سوچارٹ لینگ سائن تھانگ، کمبوڈیا کے سفیر پیچ کوہن پنھا، عراق کے سفیر ڈاکٹر علی یسین محمد کریم، آئرلینڈ کے سفیر بدینڈن وارڈ اور چیک ریپبلک کے سفیر جان فیوری نے فرداً فرداً صدر مملکت سے ملات کی۔(جاری ہے)
اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ موجودہ حکومت سرمایہ کاروں کے لیے بہترین مواقع فراہم کر رہی ہے۔
اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور آخردہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔صدر مملکت نے اس امید کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔ اس موقع پر صدر مملکت نے سفیروں کے پاکستان میں خوش گوار قیام کی توقع کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
-
رواں سال پاکستان کی معاشی ترقی 2 فیصد رہنے کا امکان ہے
-
آئندہ مالی سال میں پاکستان کو بیرونی فنانسنگ کیلئے 23 ارب ڈالرز کا تخمینہ لگا لیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.