پی ایس ایل میں جمعرات کو دو میچز کھیلے جائینگے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

منگل 9 فروری 2016 15:08

پی ایس ایل میں جمعرات کو دو میچز کھیلے جائینگے، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 ..

شارجہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل )میں جمعرات کو 2 میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں اسلام آباد اور کوئٹہ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی جبکہ دوسرا میچ کراچی اور پشاور کے درمیان کھیلا جائے گا۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 3 میں فتح اس کا مقدر بنی جبکہ ایک میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

ان نتائج کے ساتھ وہ 6 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست ہے۔

(جاری ہے)

ٹیبل پر دوسری پوزیشن پشاور زلمی کی ہے جس نے تین میچ کھیل کر دو میں کامیابی حاصل کی اور ایک میچ ہارا۔ اس طرح وہ چار پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں دوسری پوزیشن پر ہے۔کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ نے تین تین میچز کھیلے ہیں۔ تنیوں نے دو دو میچ ہارے اور ایک ایک جیت رکھا ہے۔ اس طرح ٹیبل پر تینوں کے دو دو پوائنٹس ہیں۔ایونٹ میں ابھی سولہ میچز باقی ہیں۔ کون سی ٹیم پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کامیاب بن کر ابھرتی ہے یہ دیکھنے کے لیے شائقین کو آئندہ میچوں کے نتائج کا انتظار کرنا ہو گا۔