جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر ‘ گلگت بلتستان کی مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس‘ متعدد قراردادیں منظور
منگل 9 فروری 2016 15:11
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء ) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر گلگت بلتستان کے امیر عبدالرشید ترابی کی زیر صدارت مرکزی مجلس شوریٰ کا اجلاس ہوا جس میں متفقہ طور پر منظور کردہ قرارداد میں لکھا گیا ہے کہ جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام کے آئینی ،جمہوری اور بنیادی حقوق کی بھرپور حمایت کرتی ہے، شوریٰ کا یہ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ گلگت بلتستان کو وہ تمام بنیادی ، آئینی سیاسی اور جمہوری حقوق فراہم کیے جائیں جو آزاد کشمیر کے لوگوں کو حاصل ہیں۔
جماعت اسلامی گلگت بلتستان کے عوام حقوق کی تحریک میں اول روز سے صف اول کا کردار ادا کررہی ہے۔یہ اجلاس یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر گلگت بلتستان میں تمام دینی سیاسی جماعتوں کا مل کر بھر پور انداز میں یکجہتی منانے کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔(جاری ہے)
گلگت بلتستان میں اکنامک کاریڈور کے حوالے سے چین اور پاکستان کی سرمایہ کاری میں گلگت بلتستان کو نظر انداز کیے جانے پر تشویش کااظہار کرتا ہے۔
اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈورمیں گلگت بلتستان میں کم از کم چار اکنامک زون بنا کروہ تمام معاشی فوائد فراہم کرے جو اس معاشی سرگرمی سے حاصل ہو سکتے ہیں ۔خاص طور پر سڑکیں استورتا شونٹر روڈ بابو سر ٹنل ،غذر چترال روڈ ،دیامر ڈیم اور بونجی ٹنل اور بنیادی سہولیات تعلیم ، صحت ، صاف پینے کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ اجلاس حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتا ہے کہ صوبائی حکومت بنیادی آئینی حقوق کی فراہمی کے بجائے عوام پر ظالمانہ ٹیکسوں کا نفاذ کرنا چاہتی ہے جس کی بھرپور مذمت کی جاتی ہے۔ یہ اجلاس گلگت بلتستان کی حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ ملازمتیں میرٹ کی بنیاد پر فراہم کی جائیں اور اضلاع کی سطح تک ہسپتال اور تعلیمی اداروں کے اندر معیاری سہولیات فراہم کی جائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.