وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر کاپلندری میں 12 کلو میٹرطویل نکر مرُشد آبا دسٹرک کی تعمیر کا افتتاح
منگل 9 فروری 2016 16:16
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔09 فروری۔2016ء) وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر وگلگت بلتستان چوہدر ی محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزادکشمیر کی تعمیر وترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے آزادکشمیر کی ترقی کے لیے اربوں روپے کے وسائل مختص کیے ہیں ۔اُنہوں نے یہ بات پیرکو پلندری میں 12کلومیٹر طویل نکرمرشد آباد روڈ کی تعمیری کام کا افتتاح کر تے ہوئے کہی۔
نکر مُرشد آباد سڑک کی کل لمبائی 12کلومیٹر ہے اور اس پر تقریباً 10کروڑ روپے کی لاگت آئے گی ۔بریفینگ کے دوران متعلقہ حکام نے وفاقی وزیر کو بتایا کہ اس سڑک کی تعمیر کاکام دو سال کے عرصے میں مکمل ہو جائے گا اور اس سٹرک کی تعمیر سے تقریباً 30ہزار کی آبادی کو فائدہ ہو گا۔(جاری ہے)
اس کے علاوہ تعلیمی درس گاہ،علاؤ الدین اسلامی یونیورسٹی کے طلباء کو بھی اس سٹرک کی تعمیر سے بے پناہ فائد ہ ہو گا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو خصوصی ہدایت کی کہ وہ سٹرک کی تعمیر سے متعلق شفافیت کو یقینی بناتے ہوئے اس کی تعمیر میں معیار پر خصوصی توجہ دی جائے۔ اور یہ کہ سڑک کی تعمیرمیں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہ کی جائے گی۔وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت مقامی آبادی کے مسائل حل کرنے کے لیے بھرپور کام کر رہی ہے اور خصوصی طورپر انفراسٹرکچر کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی اور میگا پروجیکٹس کے علاوہ چھوٹے منصوبوں پر بھر پور کام کیاجائے گا۔بعد ازاں وفاقی وزیر برائے اُمورکشمیر نے وفاقی وزیر برائے اطلاعات سینیٹر پرویزرشید اوروزیر اعظم کے خصوصی معاون آصف کرمانی کے ہمراہ سر سید پونچھ کرنل خان محمد خان کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ پڑھی۔مزید اہم خبریں
-
برطانیہ اور یورپی یونین کو ادویات کی شدید قلت کا سامنا، رپورٹ
-
پاکستان اور چین کے درمیان معاشی اور ثقافتی تعلقات تیزی سے فروغ پا رہے ہیں ،وزیرِ اعظم شہباز شریف کا چینی زبان کے عالمی دن پر پیغام
-
امریکہ نے پاکستان کے بیلسٹک میزائل پروگرام میں معاونت کے الزام میں چار بین الاقوامی کمپنیوں پر پابندیوں کا اعلان کردیا
-
آئی ایم ایف نے 6 سے 8 ارب ڈالر نئے بیل آؤٹ پیکج کی درخواست منظور کرلی
-
پاکستان نے آئی ایم ایف سے اگلے بیل آﺅٹ پیکج کیلئے باضابطہ درخواست کر دی
-
آئی ایم ایف بورڈ کا 29 اپریل تک کا شیڈول جاری، پاکستان ایجنڈے میں شامل نہیں
-
21 اپریل کو آنے والا رزلٹ عمران خان اور شاہ محمودقریشی کی رہائی کا آرڈر ہو گا،زین قریشی
-
فواد چوہدری کو مزید 4 مقدمات میں ریلیف مل گیا
-
ضمنی الیکشن کے دوران موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند رہنے کا امکان
-
وزیرخزانہ کی ورلڈ بینک کے علاقائی نائب صدر برائے جنوبی ایشیا مسٹر مارٹن رائزر سے ملاقات
-
ضمنی الیکشن کے دوران دفعہ 144 کا نفاذ عدالت میں چیلنج
-
نارووال میں نوجوان کی ہلاکت پر پنجاب حکومت نے وضاحتی بیان جاری کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.