وزیراعظم کی ہدایت پر تاجکستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا گیا

منگل 9 فروری 2016 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر تاجکستان کے زلزلہ متاثرین کیلئے سامان روانہ کردیا گیا ۔ امدادی سامان میں 12500 کمبل اور 2100 خیمے شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق منگل کے روز وزیراعظم نواز شریف کی ہدایت پر تاجکستان کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی کھیپ روانہ کردی گئی ہے جس میں 12500 کمبل اور 2500 خیمے شامل ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ چند روز میں 1280 ٹن گندم بھی تاجکستان بھجوائی جائے گی واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے سات دسمبر کو آنے والے زلزلے کے بعد دس لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا تھا

متعلقہ عنوان :