احمد شہزادکی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے چھٹی کرنے کا فیصلہ

خرم منظور کو کھیلائے جانے کا امکان

منگل 9 فروری 2016 16:50

احمد شہزادکی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے چھٹی کرنے کا فیصلہ

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پی سی بی نے احمد شہزادکی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے چھٹی کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں احمد شہزاد کی جگہ خرم منظور کو کھیلائے جانے کا امکان ۔ سلیکشن کمیٹی خرم منظور کا نام شامل کرنے پر ڈٹ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بھارت میں ہونے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں پاکستان کی طرف سے احمد شہزاد کی جگہ خرم منظور کو کھیلائے جانے کا امکان ہے اور سلیکشن کمیٹی اس پر ڈٹ گئی ہے ذرائع کے مطابق احمد شہزاد کی حالیہ نیوزی لینڈ کی سیریز اور اس سے پہلے انگلینڈ اور سری لنکا کے خلاف خراب کارکردگی کی بنا پر ان کو ورلڈ ٹی ٹوئنٹی سے باہر رکھنے کا فیصلہ کیا جا رہا ہے ذرائع کے مطابق سلیکشن کمیٹی احمد شہزاد کی جگہ خرم منظور کو ٹیم میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے جبکہ پی سی بی نے آئی سی سی سے دو دن کی مہلت مانگی تھی کہ وہ حتمیناموں کی فہرست ان کو بھیج دیں گے ۔

یاد رہے کہ خرم منظور نے اپنے کیریئر کا آغز 2008 میں زمبابوے کے خلاف ون ڈے کھیل کیا تھا اور انہوں نے ایک آخری ون ڈے 2009 میں سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا خرم منظور اب تک 16 ٹیسٹ اور 7 ون ڈے کھیل چکے ہیں جبکہ ابھی تک کوئی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی نہیں کھیلا ہے ۔

متعلقہ عنوان :