پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا

اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگی ، دونوں نے ایک ایک میچ جیت رکھاہے

منگل 9 فروری 2016 17:17

پاکستان سپر لیگ میں آج ایک میچ کھیلا جائیگا

شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) پاکستان سپر لیگ میں بدھ کو ایک میچ کھیلا جائیگا۔ پاکستان سپر لیگ میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہر ٹیم ٹائٹل کے حصول کے لئے سر توڑ کوشش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں لیگ کا (آج) کا واحد میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات نو بجے شروع ہوگا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم کی کپتانی مصباح الحق کریں گے اور کوچنگ کے فرائض ڈین جونز سر انجام دیں گے۔ لاہور قلندر کی ٹیم کی قیادت اظہر علی کریں گے جبکہ کوچنگ پیڈی اپٹن کریں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 23فروری کو دبئی میں رات نو بجے کھیلا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :