لارڈز کا تاریخی کرکٹ گراوٴنڈ ویمنز ورلڈ کپ 2017 کے فائنل مقابلے کی میزبانی کرے گا

آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا

منگل 9 فروری 2016 17:23

لارڈز کا تاریخی کرکٹ گراوٴنڈ ویمنز ورلڈ کپ 2017 کے فائنل مقابلے کی میزبانی ..

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔09 فروری۔2016ء) لارڈز کا تاریخی کرکٹ گراوٴنڈ ویمنز ورلڈ کپ 2017 کے فائنل مقابلے کی میزبانی کرے گا۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اعلامیے کے مطابق میگا ایونٹ آئندہ سال 26 جون سے 23 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا جس میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی، ٹورنامنٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف ایک میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

لیگ مرحلے میں چار ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ آئی سی سی کے مطابق چار ٹیمیں ویمنز چیمپئن شپ سے جبکہ بقیہ چار ٹیمیں 2017 میں ہونے والے کوالیفائنگ راوٴنڈ سے ٹورنامنٹ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل لندن کے تاریخی گراوٴنڈ لارڈز میں کھیلا جائے گا۔ ۔

متعلقہ عنوان :