سپریم کورٹ نے پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث دو مجرموں سمیت چار افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکم دے دیا
میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 18:33
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) سپریم کورٹ نے پشاور کے آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث دو مجرموں سمیت چار افراد کی سزائے موت پر عمل درآمد روکنے کا حکم دیا ہے۔ان چاروں مجرمان کو نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کی جانے والی فوجی عدالتوں نے موت کی سزا سنائی تھی۔جن مجرمان کی سزاو¿ں پر عملدرآمد روکا گیا ہے ا±ن میں تاج محمد اور علی رحمان آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملہ کرنے والوں کے سہولت کار تھے جبکہ دیگر دو مجرمان میں محمد عمران سکیورٹی چیک پوسٹ پر حملے اور قاری زبیر نوشہرہ میں مسجد میں حملے میں ملوث تھے۔
جسٹس دوست محمد کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے یہ حکمِ امتناعی منگل کو ان مجرمان کی طرف سے دائر کی گئی درخواستوں کی سماعت کے بعد جاری کیا۔(جاری ہے)
ملزمان کی طرف سے خالد انور آفریدی اور لطیف آفریدی عدالت میں پیش ہوئے اور ا±نھوں نے موقف اختیار کیا کہ فوجی عدالتوں میں ان مقدمات کی سماعت کے سلسلے میں نہ تو ا±ن کے موکلین کو اپنی مرضی کا وکیل کرنے کی اجازت دی گئی اور نہ ہی فوجی عدالتوں کی طرف سے اس فیصلے کا ریکارڈ فراہم کیا گیابینچ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جب تک دوسری پارٹی کا موقف نہ سنا جائے ا±س وقت تک درخواست گّزار کے موقف کے بارے میں حتمی رائے قائم نہیں کی جاسکتی۔
لطیف آفریدی کا کنا تھا کہ سپریم کورٹ نے فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق ان عدالتوں کی طرف سے دیے گئے فیصلوں کو اعلی عدالتوں میں چیلنج کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہیں ہورہا۔عدالت نے درخواست گزاروں کا موقف سننے کے بعد ان چاروں مجرموں کی سزاو¿ں پر عمل درآمد روک دیا اور اس ضمن میں جیگ برانچ سے ریکارڈ طلب کرلیا جبکہ اٹارنی جنرل سے ان مجرمان کی اپیلوں کی موجودہ حیثیت سے متعلق ریکارڈ طلب کرلیا ہے۔واضح رہے کہ ان مجرمان نے فوجی عدالتوں سے سزاو¿ں کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں بھی درخواست دائر کی تھی تاہم ہائی کورٹ نے دائرہ اختیار نہ ہونے کے باعث ان درخواستوں کو مسترد کر دیا تھا۔مقدمے کی سماعت 16 فروری تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
-
’’مجھے بھی مبارک باد، یہ میری بھی بیٹیاں ہیں‘‘،مریم نوازشریف
-
اوگرانے تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید کر دی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسی نے پروٹوکول واپس کردیا
-
سپریم کورٹ نے برطرفی کیخلاف حیدرآباد ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ملازمین کی درخواست مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.