نجی شعبے کوکاروبارکے لیے بہترماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے
حکومتیں کبھی کاروبار نہیں کرتیں اگرکریں بھی تو بھاری نقصان اٹھاتیں ہیں۔وزیراعظم نوازشریف
میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 18:43
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ نجی شعبے کوکاروبارکے لیے بہترماحول فراہم کرنا ہمارا فرض ہے۔ حکومتیں کبھی کاروبار نہیں کرتیں اگرکریں بھی تو بھاری نقصان اٹھاتیں ہیں۔وزیراعظم ہاوس میں ورلڈ بینک کے صدر ڈاکٹر جیم ڑونگ کیم سے ہونے ہوالی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ معیشت کے ہرشعبے میں بہتری کے لیے اقدامات کررہے ہیں۔
قومی ترقی کے اہداف کے حصول کے لئے حاصل کردہ قرضوں سے خاطر خواہ مدد ملے گی۔(جاری ہے)
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نجی شعبہ کو مراعات دیکر کر ترقی کی منازل کو حاصل کرنے پریقین رکھتے ہیں۔ کاروبار کرنا حکومتوں کا کام نہیں،حکومتیں کاروبار کرتی ہیں تو اس سے سوائے نقصان کے کچھ حاصل نہیں ہوتا۔وزیراعظم نے ملکی ترقی کے لئے ورلڈ بنک کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس کی بدولت ترقی کے اہداف حاصل کرنے میں خاطر خوا مدد مل رہی ہے،حکومت نے بہت سے میگا پروجیکٹس بھی شروع کئے ہیں مگر ساتھ ساتھ چھوٹے منصوبوں کی بروقت تکمیل پر بھی توجہ دی جارہی ہے۔ ڈاکٹر جیم ڑونگ کیم نے پاکستان کی اقتصادی پالیسوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ورلڈ بنک اصلاحاتی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے اپنا تعاون جاری رکھے گا۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.