امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کی واشنگٹن میں ملاقات‘

شام کی صورتحا ل اور یمن میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 9 فروری 2016 18:46

امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے سعودی ہم منصب عادل الجبیر کی واشنگٹن ..

واشنگٹن(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09فروری۔2016ء) امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے سعودی ہم منصب عادل الجبیر نے واشنگٹن میں ملاقات کی،دونوں رہنماﺅں نے شام کی صورتحا ل اور یمن میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

واشنگٹن میں ملاقات کے بعد پریس کانفرنس میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ شام میں جاری جنگ کو روکنے اور یمن میں جنگ بندی کیلئے کوشاں ہیں،امید ہے چند روز بعد جب ہم میونخ میں مل بیٹھیں گے تو ہم اس پوزیشن میں ہوں گے کہ جنگ بندی کے مقصد کے حصول کی جانب پیش رفت کرسکیں گے۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ خطے کو درپیش کے حل کیلئے بہت کچھ داﺅ پر لگا ہے،ہم ان مسائل کو حل کرنا چاہتے ہیںدونوں وزرائے خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ شام رابطہ گروپ میں شامل ممالک فوری جنگ بندی پر متفق ہو جائیں گے۔